امریکا کے دبا کے باوجود ایران کی فضائیہ مضبوط ہے،آیت اللہ خامنہ ای

0

تہران (این این آئی)ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے دعوی کیا ہے کہ امریکا کی 1979 سے مسلسل اقتصادی پابندیوں کے باوجود ایرانی فضائیہ بہت مضبوط ہے۔ایران کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق رہبرِ اعلی نے فضائیہ کے کمانڈروں اور عملہ کے ایک اجتماع سے خطاب میں کہا کہ انقلاب کے بعد سے ان (امریکیوں)کا مقصد یہ رہا ہے کہ ہمارے پاس ایک مضبوط فضائیہ نہ ہو لیکن اب وہ ہماری طرف دیکھیں۔ ہم نے طیارے تک بنا لیے ہیں۔ہم نے ان کے دبا ئوکو موقع میں تبدیل کردیا ہے۔علی خامنہ ای نے کہاکہ ہمیں اتنا مضبوط ہونا چاہیے کہ ہم اپنے دشمنوں کی سازشوں کو ناکامی سے دوچار کرسکیں،خطاب۔ ایرانی قوم کے خلاف ان کی سازشیں ناکامی سے ہی دوچار ہوں گی۔ایران اس وقت 1979 میں برپا شدہ انقلاب کی اکتالیسویں سالگرہ منا رہا ہے۔اس عوامی انقلاب کے نتیجے میں امریکا کے حمایت یافتہ رضا شاہ پہلوی کے اقتدار کا خاتمہ ہوگیا تھا۔ایران یہ کہتا چلا آرہا ہے کہ وہ مغربی ممالک کے بڑھتے ہوئے دبا کے باوجود اپنی فوج کو مضبوط بنائے گا۔مغربی طاقتیں ایران کے بیلسٹک پروگرام سمیت فوجی صلاحیتوں کومحدود کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.