ہرنائی کے علاقے میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکہ ،ایک اہلکار شہید ،پانچ زخمی

0

کوئٹہ (این این آئی) ہرنائی کے علاقے میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید جبکہ پانچ زخمی ہوگئے۔ لیویز ذرائع کے مطابق اتوار کو ضلع ہرنائی کے علاقے خوست میں کوئلہ کانوں کی سکیورٹی پر مامور فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے میں ایک اہلکار شہید جبکہ پانچ زخمی ہوگئے ، لیویز نے لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا جبکہ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیر ے میں لیکر حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی مزید کاروائی جاری ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.