کورونا نفرت میں اضافے کا سبب، مسلمانوں پر حملوں میں کئی گنابڑھوتری، انتونیو گوتریس

0

نیویارک: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی بڑھتی وبا کے باعث دنیا بھر میں مسلمانوں پر حملوں کے واقعات اور یہودیوں کے خلاف سازشوں میں اضافہ ہوا ہے ۔کورونا وائرس نے نفرت کا سونامی برپا کر دیا، مسلمانوں پر حملے بڑھ گئے ہیں،دنیا بھر میں نفرت پرمبنی باتوں کا پرچار ختم کرنے کی کوشش کی جانی چاہیے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کورونا وائرس نے نفرت کا سونامی برپا کر دیا ہے، مسلمانوں پر حملے اور یہودیوں کے خلاف سازشی نظریات بڑھ گئے ہیں۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ کورونا وبا کے ساتھ نسلی منافرتوں، خوف پھیلانے اور لوگوں کو قربانی کا بکرا بنانے کی کوششوں کا سونامی آ گیا ہے۔ دنیا بھر میں نفرت پرمبنی باتوں کا پرچار ختم کرنے کی کوشش کی جانی چاہیے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں نفرتوں کا سونامی، جھوٹے نظریات اور مسلمانوں پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے، مہاجرین کو وائرس کے پھیلا ئوکا ذریعہ سمجھا جارہا ہے اور انہیں طبی امداد کی فراہمی بھی روکی جارہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بزرگوں کے خلاف توہین آمیز میمز بنائی جارہی ہیں جب کہ صحافیوں، طبی عملے اور انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والوں کو نشانا بنایا جارہا ہے۔انتونیو گوتریس نے کہا کہ ہم سب کو نفرت کے وائرس کے خلاف معاشرے میں برداشت کو قوت بخشنا ہوگی، اسی لیے تمام لوگوں درخواست ہے کہ دنیا سے نفرت کو ختم کرنے کے لیے کوششوں کو بروئے کار لائیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی رہنمائوں سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے کہ تمام افراد سے یکجہتی کا مظاہرہ کیا جائے اور معاشرتی ہم آہنگی کو قائم کیا جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.