ایف آئی اے انسداد دہشتگردی ونگ کی کارروائی، را کا ایجنٹ سرکاری افسر رنگے ہاتھوں گرفتار

0

کراچی : کراچی میں ایف آئی اے انسداد دہشتگردی ونگ نے اہم کارروائی کے دوران بھارتی خفیہ ایجنسی را کے سلیپر سیل کے اہم رکن آصف صدیقی کو گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ملزم سائٹ کراچی میں17گریڈ کا سرکاری ملازم ہے نجی ٹی وی کے مطابق ملزم قانون نافذ کرنیوالے اداروں سے متعلق معلومات، تصاویر اور تفصیلات بذریعہ ای میل بھارت بھیجتا تھا،ملزم آصف صدیقی اسلحے کی ترسیل میں بھی ملوث ہے، ملزم کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے، ملزم کیخلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے، ملزم کے قبضے سے موبائل فون، لیپ ٹاپ اور دیگر اہم دستاویزات برآمد ہوئیں ہیں، چھاپے کے وقت ملزم اپنے ساتھیوں سے رابطے میں تھا۔ملزم کو مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.