سندھ حکومت کا 400بیڈ پر مشتمل انفیکشن ڈیزیز اسپتال قائم کرنے کا اعلان

0

کراچی : سندھ حکومت نے انفیکشن ڈیزیزاسپتال قائم کرنے کا اعلان کردیا ، انفیکشن ڈیزیز اسپتال جلد کراچی میں فعال ہوجائے گا ، جس میں کورونا سے نمٹنے کے اقدامات کئے جائیں گے۔ سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹرمرتضی وہاب نے انفیکشن ڈیزیز اسپتال قائم کرنے کا اعلان کردیا اور کہا 400 بستروں کاانفیکشن ڈیزیزاسپتال کراچی میں جلد فعال ہوگا، یہ پاکستان میں اپنی نوعیت کاپہلاانفیکشن ڈیزیز ادارہ ہوگا، انفیکشن ڈیزیزاسپتال میں کورونا سینمٹنے کے اقدامات کئے جائیں گے۔بیرسٹرمرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت بلاتفریق انسانیت کی خدمت پریقین رکھتی ہے، وباسے نمٹنے کیلئے سندھ حکومت کئی اقدامات کر رہی ہے، سیاسی مخالفین نے سندھ حکومت کیخلاف پروپیگنڈامہم شروع کررکھی ہے، تاثردیا جارہا ہے، سندھ کیاسپتالوں کی حالت خراب ہے۔انھوںنے کہا کہ پروپیگنڈاسے نہیں گھبرائیں گے،عوامی خدمت کے منصوبے بڑھارہے ہیں، ناقدین جان لیں سندھ میں کڈنی،لیورکورنیاکاٹرانسپلانٹ مفت ہوتاہے، سندھ واحد صوبہ ہے جس نے کارڈیک کیئر سہولت میں مثال قائم کی، ہمارے ناقدین اچھے اقدامات کا ذکر کرنے سے گھبراتے ہیں۔ترجمان سندھ حکومت کا کہنا تھا کہ جناح اسپتال میں سائبرنائف کے ذریعے کینسرکاعلاج مفت ہوتاہے، صحت عامہ کے اداروں پر اخراجات سندھ حکومت کرتی ہے، سندھ حکومت کے اخراجات سے الحمدللہ مستفید پورا پاکستان ہوتا ہے۔مرتضی وہاب نے کہا کہ مخالفین تعریف نہیں کرسکتے توقومی ایمرجنسی کے وقت تنقید سے گریز کریں، آئیے ہمارا ہاتھ تھامیے تاکہ بلاتفریق انسانی خدمت پر سب چل سکیں، مشکل وقت میں عوام کوکورونا سے بچانے میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.