طبی ماہرین کی وزیراعظم سے لاک ڈان میں نرمی کے فیصلے پر نظر ثانی کی اپیل

0

اسلام آباد:  چیئرمین ینگ کنسلٹنٹ ایسوسی ایشن پاکستان ڈاکٹراسفند یار نے وزیر اعظم سے اپیل کی کہ لاک ڈائون میں نرمی کے فیصلے پر نظر ثانی کی جائے، ملک میں 700سیزائد ہیلتھ پروفیشنلز کورونا سے متاثرہوچکے ہیں۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین ینگ کنسلٹنٹ ایسوسی ایشن پاکستان ڈاکٹراسفند یار نے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ملک میں 700سیزائد ہیلتھ پروفیشنلز کورونا سے متاثرہوچکے ہیں اورآئسولیشن وارڈ کے باہر ڈیوٹی کرنے والے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔ڈاکٹر اسفند یار کا کہنا تھا کہ متاثر بیشتر ہیلتھ پروفیشنلز کو حفاظتی سامان فراہم نہیں کیا گیا ،حکومت سے اپیل ہے فرنٹ لائن سولجرز کی حفاظت کے اقدامات کرے اور این 95 ماسک، فیس شیٹ ، گلوز، اور کٹس فراہم کی جائیں۔وزیر اعظم سے اپیل ہے لاک ڈائون میں نرمی کے فیصلے پر نظر ثانی کی جائے ، سرکاری اسپتالوں میں سب سے اہم فیصلہ او پی ڈیز کھولنے کا ہے، ایک دم او پی ڈیز کھولنے سے رش اور کیسوں میں اضافے کاامکان ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.