شیخوپورہ کے نواحی قصبہ میں گندم کی کٹائی کے دوران دو گروپوں میں فائرنگ سے 8افراد ہلاک 3افراد شدید زخمی ہوگئے

0

شیخوپورہ :  ضلع شیخوپورہ کے نواحی قصبہ میںگندم کی کٹائی کے دوران خون کی ہولی دو گروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں 8افراد ہلاک جبکہ 3 افراد شدید زخمی ہوگئے ہلاک ہونے والوں میں ماں باپ اور بیٹا بھی شامل ہیں جھگڑے میں قتل ہونے والوں کے لواحقین نے مخالف گروپ کے گھر کو آگ لگا دی، وزیر اعلی پنجاب نے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کر لی، تفصیلات کے مطابق فیصل آباد روڑ پر واقع قصبہ کھاریانوالہ میں گندم کی کٹائی کے دوران حمزہ گروپ اور شان گروپ میں جھگڑا ہو گیا جو کہ اتنی شدت اختیار کر گیا کہ دونوں گروپوں میں فائرنگ شروع ہو گئی جس سے 8افراد موقع پر ہلاک ہو گئے جبکہ 3افراد شدید زخمی ہوگئے جن کی حالت بھی تشویشناک بتائی جاتی ہے جاں بحق ہونے والوں میں ماں باپ اور بیٹا بھی شامل ہے جھگڑے میں قتل ہونے والوں کے لواحقین نے مخالف گروپ کے گھر کو آگ لگا دی واقع کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او شیخوپورہ غازی محمد صلاح الدین پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچگئے ملزمان کی گرفتاری کے لئے مختلف مقامات پر پولیس کے چھاپے مارے جا رہے ہیں وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے آئی جی پنجاب سے اس واقع کی رپورٹ طلب کر لی اوراس واقع میں ملوث ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچانے کے احکامات جاری کر دیئے اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمی افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ ہلاک ہونے والے افراد کی نعشوں کو بھکھی پولیس کے حوالے کر دیا ریسکیو کی فائر فائٹرز ٹیموں نے چار گھنٹے کے آپریشن کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.