سندھ حکومت نے لاڑکانہ میں کرونا ٹیسٹ کے لیے لیب قائم کر دی

0

کراچی: سندھ حکومت نے لاڑکانہ میں کرونا وائرس کی تشخیص کے لیے لیبارٹری قائم کر دی ہے۔ وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو کی ہدایت پر کرونا وائرس کے ٹیسٹ کے لیے لاڑکانہ میں لیبارٹری قائم کر دی گئی۔محکمہ صحت سندھ کی طرف سے قائم کی گئی لیبارٹری نے گزشتہ روز سے سیمپلنگ کا کام بھی شروع کر دیا ہے، گزشتہ روز لیے گئے سیمپلز کے نتائج آنا شروع ہو گئے۔ صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ لیبارٹری میں روزانہ 200ٹیسٹ کیے جا سکیں گے جسے آنے والے ہفتے تک 350تک بڑھایا جائے گا، اگلے مرحلے میں نواب شاہ میں بھی کرونا ٹیسٹنگ لیبارٹری قائم کی جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.