یوٹیوب کی چیف ایگزیکٹیو نے پاکستان کو پچاس لاکھ ڈالر امدادی پیکج دینے کا اعلان کردیا

0

اسلام آباد:  آن لائن ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ یوٹیوب کی چیف ایگزیکٹیو آفیسر نے پاکستان کو پچاس لاکھ ڈالر امدادی پیکج دینے کا اعلان کردیا۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان کویوٹیوب کی سی ای او کا خط موصول ہوا جس میں انہوں نے کرونا وائرس کی صورتحال پروزیراعظم کے حالیہ اقدامات کی تعریف کی۔یوٹیوب کے سی ای او نے کرونا وائرس کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات پر پاکستان کو 50 لاکھ ڈالر امدادی پیکج دینے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر چیف ایگزیکٹیو آفیسر کا کہنا تھا کہ کرونا وباسے نمٹنے کیلئے مشترکہ کوششیں ضروری ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.