پاکستان میںکس عمر کے لوگ کورونا سے متاثر ہوئے ،ڈبلیو ایچ او نے رپورٹ جاری کردیا

0

اسلام آباد: عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)کی جانب سے پاکستان میں کورونا وائرس کے پھیلا اور حالیہ صورتحال کے حوالے سے تازہ ترین رپورٹ پیش کی گئی ہے۔ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جاری کی جانے والی رپورٹ میں یہ بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے سب زیادہ کس عمر کے لوگوں موت کا شکار ہورہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 10سے 19سال کی عمر کے لوگوں میں ایک ہزار 803افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں جب کہ عمر کے اس حصے میں تاحال کوئی اموات رپورٹ نہیں ہوئیں۔ڈبلیو ایچ او کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 20سے 29سال کی عمر کے لوگوں میں 5ہزار 545افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں۔20سے 29سال کے لوگوں میں اگر اموات کی شرح کی بات کی جائے تو وہ 0.22 فیصد ہے۔عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 30سے 39سال کی عمر کے لوگوں میں 5ہزار 439افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔30سے 39سال کی عمر کے افراد میں اموات کی شرح کا جائزہ لیا جائے تو وہ 0.26فیصد ہے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 40سے 49سال کی عمر کے 4ہزار 129افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں۔40سے 49سال کی عمر کے لوگوں میں کورونا وائرس سے اموات کی شرح 1.88فیصد ہے۔ڈبلیو ایچ او کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 50 سے 59 سال کی عمر کے 3ہزار 837افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں۔ 50سے 59سال کی عمر کے لوگوں میں کورونا وائرس سے اموات کی شرح 3.92 فیصد ہے۔پاکستان میں 60سے 69سال کی عمر کے 2 ہزار 418 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔ 60سے 69سال کی عمر کے لوگوں میں کورونا وائرس سے اموات کی شرح کی بات کی جائے تو وہ 8.02 فیصد ہے۔پاکستان میں 70 سے 79 سال کی عمر کے 897 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں جب کہ اگر عمر کے اس حصے میں کورونا وائرس سے اموات کی شرح کی بات کی جائے تو وہ 11.07 فیصد ہے۔پاکستان میں 80اور 80سال سے زائد عمر کے 209افراد کورونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں جب کہ 80 اور اس سے زائد عمر کے افراد میں کورونا وائرس سے اموات کی شرح 20.75 فیصد ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.