حکومت بلوچستان ٹرانسپورٹرز کی حالت پر رحم کریں۔نعمت اللہ ظہیر

0

لندن: صوبہ بلوچستان میں روڈ ٹرانسپورٹرز کی حالت زار ہے۔جس میں رکشہ ویگن ٹوڈی کارز مزدا ٹرک اور ٹریلرز ڈرائیورز انتہائی مشکلات سے دوچار ہیں۔کئی عرصے سے لاک ڈاؤن کی وجہ سے یہ طبقہ بھی بری طرح متاثر ہوچکی ہے۔یہ سب کو واضح طور معلوم ہے کہ معاشرے میں ڈرائیورز افراد بہت غربت اور تکلیف دہ زندگی گزار رہے ہیں۔وقت کے ہر مشکل دور سے یہ لوگ گزرنے کو مجبور ہوتے ہیں جس طرح وہ بے بس اور غربت زدہ ہیں اسی طرح انکے فیملیز اور چھوٹے بال بچے بھی وقت کے ہر طرح سہولیات اور اسباب وتعلیم سے محروم رہ جاتے ہیں۔خدمت خلق فاؤنڈیشن کے چیرمین وتمغہ امتیاز نعمت اللہ ظہیر نے وزیراعلیٰ بلوچستان سے ہمدردانہ اپیل کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ ڈرائیورز طبقے والے افراد کی زندگی پر رھم کریں ۔انسانی خدمت کا ایک عظیم موقعہ ملچا ہے آئے ہم سب مل جل کر اس سے استفادہ کریں معاشرے کی ہر طرح غریب کیساتھ تعاون عبادت سمجھ کر ادا کریں۔انہوں نے مزید کہتے ہوئے کہا کہ جسطرح بلوچستان کی ترانسپورٹ والے محتاج اور تعاون کے مستحق ہیں اسی طرح ملکی سطح پر وقت کے حکومت کا فرض بنتا ہے کہ وہ ہر صوبے و ضلعے میں ان لوگوں کیلئے مالی اور خوراکی پیکجوں اور تعاون کرنے کا اہتمام کریں یہ بھی وہ بندے ہیں جو اپنے بچوں کی دیکھ بال کیلئے دور دور تک ملک کے اندر اور باہر سفر کرتے ہیں لیکن غربت کی آڑ سے نکل نہیں سکتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.