کویت نے کرونا وائرس کا تیزی سے پھیلا روکنے کیلئے 3 ہفتوں کا مکمل کرفیو نافذ کر دیا

0

کویت سٹی: کویتی حکومت نے نوول کرونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ کو روکنیکیلئے ملک بھر میں 3 ہفتوں تک مکمل کرفیو کا اعلان کردیا ۔حکومتی ترجمان طارق المیزرم نے ایک نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ اتوار کے روز شام 4 بجے سے کرفیو کا نفاذ کیا جائیگا اور 30 مئی کو اختتام پذیر ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کو شام ساڑھے 4 بجے سے لیکر ساڑھے 6 بجے تک اپنی گاڑیوں کا استعمال کیئے بغیر اپنے رہائشی علاقوں میں باہر نکل کر پیدل چلنے یا ورزش کرنے کی اجازت ہو گی۔دریں اثنا وزیر صحت باسل الصباح نے مکمل کرفیو کے بعد رفتہ رفتہ بحالی عمل کا ذکر کیا۔وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جمعہ کے روز کویت میں نوول کرونا وائرس کے 641 نئے کیسز اور 3 مزید اموات رپورٹ ہوئیں ، جس سے ملک میں متاثرہ افراد کی کل تعداد 7 ہزار 208 اور ہلاکتوں کی کل تعداد 47 ہو گئی ہے۔13مارچ کو کویت نے تمام تجارتی پروازوں کو معطل کر دیا تھا مہلک وائرس کے پھیلا کو روکنے کے لئے حکومت نے سٹورز ، مال اور حجاموں کی دکانیں بھی بند کر دی تھیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.