ایوانکا ٹرمپ کی ذاتی معاون اورنائب امریکی صدرکی ترجمان کرونا وائرس کا شکار ہوگئے

0

واشنگٹن: امریکی دختر اول ایوانکا ٹرمپ کی ذاتی معاون کا نوول کرونا وائرس کیلئے ٹیسٹ مثبت آگیا۔یہ بات امریکی میڈیا نے بتائی ہے ۔ایک گمنام ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے سی این این نے رپورٹ کیا کہ معاون جس نے ذاتی طور پر ایوانکا کے ساتھ کام کیا ہفتوں سے دختر اول کے آس پاس نہیں ہے۔یہ خبر اسی دن سامنے آئی جب نائب امریکی صدر مائیک پینس کی ترجمان کیٹی ملر کے اس بیماری سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔انتظامیہ کے اعلی عہدیداروں میں متعدی بیماری کی منتقلی پر تشویش کے باوجود وائٹ ہائو س کے پریس سیکرٹری کیلیگ میکینی نے جمعہ کی بریفنگ میں کہا کہ عملہ میں وائرس کا پھیلا ئو روکنے کے لئے اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ایوانکا اور ان کے شوہر جیرڈ کشنر جو دونوں ہی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سینئر مشیر ہیں کے وائرس کیلئے ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔ٹرمپ جن کا جمعرات کے روز پینس کے ساتھ کیا جانیوالا ٹیسٹ نتیجہ منفی آیا ہے نے جمعہ کو کہا کہ وہ پریشان نہیں ہیں، مزید کہا کہ وائٹ ہاس میں سخت احتیاطی تدابیر اختیار کی گئی ہیں، انہوں نے جمعرات کے روز صحافیوں کو بتایا تھا کہ ان کا روزانہ کی بنیاد پر نوول کرونا وائرس ٹیسٹ کیا جائیگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.