اقوام عالم کو کشمیریوں کے خلاف بھارتی جرائم کا ہر صورت نوٹس لینا ہوگا، شبلی فراز

0

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ نہتے کشمیریوں پر مظالم بھارتی جرائم کا منہ بولتا ثبوت ہیں جس کا اقوام عالم کو ہر صورت نوٹس لینا ہوگا۔

اپنی ٹوئٹ میں شبلی فراز کا کہنا تھا کہ قابض بھارتی افواج کے ہاتھوں 9 کشمیری نوجوانوں کی شہادت ظلم کی انتہا ہے۔ اپنے جمہوری حق کے لئے سراپا احتجاج نہتے کشمیریوں پر پیلٹ گنز، آنسو گیس اور دیگر مظالم انسانیت کے خلاف بھارتی جرائم کا منہ بولتا ثبوت ہیں جس کا اقوام عالم کو ہر صورت نوٹس لینا ہوگا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بھارت جبرو استبدادسے کشمیریوں کے خود ارادیت کے حق کی عظیم جدوجہد کا راستہ نہیں روک سکتا۔کشمیری اپنی منزل حاصل کرکے رہیں گے۔ دنیا کورونا وبا سے برسر پیکار ہے تو دوسری جانب بھارت مظلوموں پر ستم ڈھا کر بنیادی انسانی حقوق روند رہا ہے۔ بھارت کا انتہا پسند چہرہ دنیا پر بے نقاب ہو چکا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.