انسپکٹر جنرل آف پولیس بلوچستان محسن حسن بٹ نے کہا ہے کہ بلوچستان پولیس امن و امان قائم رکھنے کے علاوہ کورونا وائرس کے پھیلاو کے سدباب کے لیے بھی دیگر اداروں کے ساتھ صف اول میںاپنا اہم کردار ادا کررہی ہے

0

انسپکٹر جنرل آف پولیس بلوچستان محسن حسن بٹ نے کہا ہے کہ بلوچستان پولیس امن و امان قائم رکھنے کے علاوہ کورونا وائرس کے پھیلاو کے سدباب کے لیے بھی دیگر اداروں کے ساتھ صف اول میںاپنا اہم کردار ادا کررہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سینٹرل پولیس آفس میں کورونا وائرس سے شہید ہونے والے ڈی ایس پی سید عبدالجبار ، ڈی ایس پی امان اللہ کاکڑ ، ڈی ایس پی جمیل اختر بلوچ ، کانسٹیبل وقار بشیر اور ایس ایس پی ٹریفک نذیر احمد کر دکے والد حاجی محمد یعقوب کردکی یاد میں منعقدہ تعزیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی بلوچستان جہانزیب خان جوگیزئی،ایڈیشنل آئی جی و کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری نعیم اکرم بھروکا ، ایڈیشنل آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ سمیت دیگراعلیٰ آفسران نے بھی شرکت کی۔ آئی جی پولیس بلوچستان نے کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف اپنے فرائض کی انجام کے دوران کورونا وائرس 06 پولیس آفیسران و اہلکاران شہید ہے اور وہ شہادت کا درجہ رکھتے ہیں ان کی شہادت وقربانیوںکو اللہ تعالیٰ قبول فرمائے انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے 84پولیس آفیسران و اہلکاران متاثر ہوئے ہیں جن میں 45صحت یا ب ہو ئے ہیں اور 35کوائریٹائن میں زیر علاج ہیں آئی جی پولیس نے کہا اس حوالے سے حکومت سے شہید ہونے والے اہلکاروں کو شہید قرار دینے کے لئے کیس بھجوائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا پولیس اہلکار وں کی عظمت کو سلام ہے کہ انہوں نے اپنے فرائض بلاخوف وخطر انجام دے رہے اور دیتے رہینگے آئی جی پولیس بلوچستان نے کہا کہ اسی جذبے کے تحت بلوچستان پولیس کی جانفشانی اور جان نثاری کے جذبے کے ساتھ مشکل حالات اور مشکل مقامات پر اپنے فرائض انجام دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کو حفاظت میں رکھے۔ انہوں نے کہا کہSOPکے تحت کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لیے سماجی دوری اور احتیاطی تدابیر اختیار کر نے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ آج اس تعزیتی ریفرنس کے موقع پر پھریاد دہانی کرواتا ہوں کہ آپ اپنے اور اپنے بچوں اور خاندان کے لئے کرونا کے موذی اور خطرناک مرض سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔آئی جی پولیس بلوچستان نے کہا کہ کرونا وائرس کے شکار ہونے والے شہید قابل آفیسران ڈی ایس پی سید عبدالجبار ، ڈی ایس پی امان اللہ کاکڑ ، ڈی ایس پی جمیل اختر بلوچ ، کانسٹیبل وقار بشیر کی خدمات کو یاد رکھا جائے گا۔ ان کی خدمات قابل تحسین ہے ان کو کبھی نہیں بھولیں گے اور ان کے لواحقین ہر موقع پر ہمارے ساتھ ہیں اور رہیں گے شہدائ پولیس میرے خاندان کے فرد ہیں ان کے خاندان کی کفالت کے لئے کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے گی انہوں نے کہاکہ شہید ہونے والے آفیسران کے کیسوں پر کاروائی جاری ہے۔ آئی جی پولیس بلوچستان نے کہا کہ ایس ایس پی ٹریفک نذیر احمد کر د کے والد ایک شفیق ملنساراور خود اعتماد باپ تھے جہنوں نے اپنے خاند ان کی اچھے انداز میں پرورش کی۔ اللہ ا±ن کو اپے جوار رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر عطا فرمائے۔ تعزیتی اجلاس سے ڈی آئی جی ہیڈکوارٹر بلوچستان اظہر اکرم ، ایس ایس پی آپریشن طارق ا لٰہی مستوئی ، ایس ایس پی نذیر احمد کرد اور ایس پی کرائم محمد اکبررئیسانی نے خطاب کیا تعزیتی اجلاس کے آخر میں شہداءکے لئے ایصال ثواب اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرنے کی دعا کی گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.