ڈپٹی کمشنر عبداللہ خان کھوسہ کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر عبدالستار مینگل اور تحصیلدار عبدالصمد مری نے اچانک شہر کا دورہ کیا

0

ڈپٹی کمشنر عبداللہ خان کھوسہ کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر عبدالستار مینگل اور تحصیلدار عبدالصمد مری نے اچانک شہر کا دورہ کیا اور شہر کے دوکانوں، مارکیٹوں اور ٹرانسپورٹ اڈوں میں کورنا وائرس کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر ایس او پیز SOPs کا جائزہ لیا. جبکہ متعداد دوکانداروں کو نوٹس دینے کے باجود عمل نہ کرنے بھاری جرمانے عائد کرلئے ہیں ایس او پیز SOPs کی خلاف ورزی پر اسسٹنٹ کمشنر نے مختلف دوکانوں و ٹرانسپورٹ اڈوں کو 25 ہزار روپے جرمانا کیا ہے. اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر عبدالستار مینگل نے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر کی خصوصی ہدایت پر کارروائی کی جا رہی ہے ضلعی انتظامیہ نے مکمل تعاون کیا ہے تاہم کئی دوکاندار اور ٹرانسپورٹ اڈے بار بار ایس او پیز کی خلاف ورزی کر رہے ہیں جسکی وجہ سے ان پر جرمانے لگائے ہیں اگر مزید غفلت برتی گئی تو ان کی دوکانیں اور اڈے سیل کر دینگے ایس او پیز SOPs پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کیا جائیگا کورنا وائرس کے تدارک کےلئے ضلعی انتظامیہ صوبائی حکومت کے احکامات پر ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے. حکومت کی کوشش ہے کہ عوام کو روزگار فراہم ہونے کے ساتھ کورنا وائرس کے پھیلاﺅ پر بھی کنٹرول کیا جاسکے اور اس حوالے سے تاجروں و شہریوں کو ایس پی ائیز پر مکمل عملدرآمد کرنا ہے تاکہ کورنا وائرس جیسے مہلک مرض سے بچ سکیں اس موقع پر پٹواری احمد شاہ مری و دیگر موجود تھے.

Leave A Reply

Your email address will not be published.