ملکی تاریخ کی بدترین مہنگائی میں عوام پس کر رہ گئے غریب فاقو ں پر مجبور ہو گئے

0

کھوئی رٹہ:ملکی تاریخ کی بدترین مہنگائی میں عوام پس کر رہ گئے غریب فاقو ں پر مجبور ہو گئے اشیاء خوردش نوش غریب عوام کی پہنچ سے دور عوام میں شدید غم و غصہ عوامی حلقوں کا حکومت پاکستان سے مہنگائی کم کرنے کا مطالبہ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ روز مرہ کی اشیاء عوام کی پہنچ سے دور ہو چکی ہیں گھی کی قیمتوں میں آئے روز اضافہ ناقابل برداشت ہو چکا ہے آٹا ، گیس ، گھی اور اب تو چاول کے ریٹس بھی آسمان کو چھو رہے ہیں غریب عوام کہاں جائیں اپنے بچوں کا پیٹ کیسے پالیں غربت سے تنگ آکر لوگ خود کشیاں کرنے پر مجبور ہیں ایسے ہی حالات چلتے رہے تو دو وقت کی روٹی کے لیے بھی عوام ترسیں گے حکومت پاکستان جلد سے جلد مہنگائی پر قابو پا کر عوام کو ریلیف دیں اگر عوام اپنے حق کے لیے سڑکوں پر نکلیں تو روکنا مشکل ہو گا ملکی حالات کو دیکھتے ہوئے پاکستان و آزاد کشمیر ممبران اسمبلی کی تنخواہوں میں کٹوتی کی جائے مرات واپس لی جائیں خرچے کم کر کے عوام کے مسائل حل کیے جائیں حقیقی لیڈروہی ہوتا جو عوام کا سوچتا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.