خیبر پختونخواہ کی عوام سے میں نے جو وعدہ کیا وہ پورا کیا ہے، شہباز شریف

0

اسلام آباد: وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ خیبر پختونخواہ کی عوام سے میں نے جو وعدہ کیاوہ پورا کیا ہے ۔ ایبٹ آباد اور پشاور کے بعد سستے آٹے کی فراہمی عنقریب پورے صوبے کے دیگر علاقوں میں بھی شروع ہوگی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مشیر سیاسی و عوامی امور انجنئیر امیر مقام سے بات چیت کے دوران کیا جنہوں نے ان سے یہاں ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی ۔ انجنئیر امیر مقام نے خیبر پختونخوا کے عوام سے سستے آٹے کے وعدے کو پورا کرنے پر وزیرِ اعظم کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ . وزیرِ اعظم نے اس موقع پر کہا خیبر پختونخوا میں پچھلے آٹھ سال سے رکے ہوئے ترقی کے عمل کو آگے بڑھائیں گے۔ انہوں نے ہدائت کی کہ خیبر پختونخوا ہ میں صوبائی حکومت کی بد انتظامی سے ستائے ہوئے لوگوں کے مسائل کا فوری حل کریں. اور صوبے میں پارٹی تنظیم کو سرگرم کریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.