بی جے پی رہنما کے گستاخانہ بیان پر ابرار الحق برہم

0

لاہور:معروف گلوکار ابرار الحق نے بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی خاتون رہنما کی جانب سے گستاخانہ بیان کی شدید مذمت کی ہے۔اپنے ٹوئٹر پیغام میں ابرار الحق نے کہا کہ تمام پاکستانیوں کو اس حوالے سے یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کے خلاف شدید رد عمل دینا چاہیے۔گلوکار نے اپنے بیان میں کہا کہ بی جے پی کی خاتون رہنما کی جانب سے ایسا بیان دینا شرمناک عمل ہے، بھارتی حکومت کو اس معاملے پر فوری طور پر معافی مانگنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ یہ صرف ایک مذہبی مسئلہ نہیں ہے بلکہ انسانی حقوق کی پامالی بھی ہے، انسانی حقوق کی تنظیموں کو بھی اس معاملے پر آواز اٹھانی چاہیے کیوں کہ بی جے پی رہنما کے اس عمل سے تمام مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.