لاہور: تاجر کے ہاتھوں ملازم قتل

0

لاہور : اعظم کلاتھ مارکیٹ میں تاجر کے تشدد سے اس کا ملازم جاں بحق ہوگیا۔ بتایا گیا ہے کہ مقتول عرفان نامی تاجر کی دکان پر ملازم تھا۔ مقتول نے دکان کے مالک سے ایک لاکھ روپے کا قرض حاصل کر رکھا تھا جبکہ گزشتہ روز قرض کے لین دین کے تنازعہ پر ملزم عرفان مشتعل ہوگیا اور اس نے اپنے ہی ملازم پر تشدد کر کے اسے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ مقامی تھانے کی پولیس نے تاجر عرفان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ (شعیب عزیز)

Leave A Reply

Your email address will not be published.