چلتی ٹرین میں زیادتی، متاثرہ خاتون نے 2 ملزمان شناخت کرلئے

0

ملزمان کو 10 دیگر ملزمان کے ساتھ پیش کیا گیا
کراچی: ملتان سے کراچی آنے والی ٹرین میں اجتماعی زیادتی کا شکار خاتون نے 2 ملزمان کو شناخت کرلیا۔ گزشتہ ماہ کراچی سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے پولیس میں مظفر گڑھ سے کراچی آنے والی ٹرین کے 3 ملازمین کے خلاف اجتماعی زیادتی کی رپورٹ درج کرائی تھی۔

میڈیکل رپورٹ میں خاتون سے اجتماعی زیادتی کی تصدیق کی گئی تھی جب کہ واقعے میں نامزد تینوں ملزمان زوہیب، زاہد اور عاقب پنجاب کے مختلف علاقوں سے گرفتار کرکے کراچی لایا گیا تھا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ملزمان کی شناخت پریڈ کرائی گئی، ملزمان کو 10 دیگر ملزمان کے ساتھ پیش کیا گیا، متاثرہ خاتون نے دو ملزمان کو شناخت کرلیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.