مصر میں قید 7 پاکستانیوں کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل کردی گئی

0

7 پاکستانیوں کو بحری جہاز سے منشیات برآمد ہونے پر 2019 میں گرفتار کیا تھا ‘عدالت نے سزائے موت سنائی تھی
قاہرہ :مصر میں قید 7 پاکستانیوں کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل کردی گئی۔رپورٹس کے مطابق سوات کے صدام ،ظہور،کراچی کے اقبال،راحیل،پرویز اور دیگر کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل کردی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 7 پاکستانیوں کو بحری جہاز سے منشیات برآمد ہونے پر 2019 میں گرفتار کیا تھا جس کے بعد مصری عدالت نے ساتوں افراد کو سزائے موت سنائی تھی۔ذرائع کے مطابق گرفتار افراد کی اپیل پر مصری عدالت نے سزائے موت کو عمرقید میں تبدیل کیا

Leave A Reply

Your email address will not be published.