تنازعہ کشمیر پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے بیان کا خیر مقدم کرتی ہوں، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

تنازعہ کشمیر پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے بیان کا خیر مقدم کرتی ہوں، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد(زیبائے پاکستان آئی این پی)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ تنازعہ کشمیر پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے بیان کا خیر مقدم کرتی ہوں، یہ پاکستان کی سفارتی فتح ہے، بیان اقوام متحدہ اور عالمی دنیا کا عمران خان کے اصولی موقف پر اعتماد کا اظہار ہے۔جمعہ کو اپنے ٹوئٹر پیغام میںوزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ تنازعہ کشمیر پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے بیان کا خیر مقدم کرتی ہوں،انکا یہ بیان پاکستان کے موقف کی تائید ہے کہ کشمیر ایک متنازع علاقہ ہے اوراس مسئلے کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ممکن ہے۔ یہ پاکستان کی سفارتی فتح ہے۔ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہا کہ یہ بیان اقوام متحدہ اور عالمی دنیا کا عمران خان کے اصولی موقف پر اعتماد کا اظہار ہے،وزیراعظم عمران خان کا یہ موقف ہے کہ وہ کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حق خودارادیت کے حصول کیلئے کسی بھی حد تک جائیں گے۔(رڈ)

2 تبصرے “تنازعہ کشمیر پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے بیان کا خیر مقدم کرتی ہوں، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

اپنا تبصرہ بھیجیں