مہاجرین سے متعلق بیان ، پیپلز پارٹی نے وضاحت جاری کردی

مہاجرین سے متعلق بیان ، پیپلز پارٹی نے وضاحت جاری کردی

اسلام آباد(زیبائے پاکستان آئی این پی)سابق صدر آصف زرداری کے قومی اسمبلی میں مہاجرین سے متعلق بیان پر ترجمان صابق صدر عامر فد پراچہ نے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آصف زرداری کے خطاب کو جان بوجھ کر غلط انداز میں پیش کیا جا رہا ہے،کچھ عناصر مہاجرین سے متعلق بیان کو توہین آمیز قرار دے رہے ہیں، ترجمان آصف زرداری نے مزید کہا کہ کچھ عناصر جان بوجھ کر آصف زرداری کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کر رہے ہیں، بدقسمتی سے بیان کو اپنے الفاظ دیکر جماعت کے ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے، آصف زرداری کے بیان کا مقصد کسی کی دل آزاری نہیں تھا،آصف زرداری کے بیان کو غلط رنگ دینے والوں کو شرم آنی چاہئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں