بلوچستان کے ساحلی علاقوں پر آٹھ نئے سیاحتی مقامات بنائے جائیں گے، وزیر اعظم

بلوچستان کے ساحلی علاقوں پر آٹھ نئے سیاحتی مقامات بنائے جائیں گے، وزیر اعظم

اسلام آباد(زیبائے پاکستان آئی این پی ) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مانٹین، مذہبی ٹورازم، ساحلی سیاحت کے شعبوں میں بے انتہااستعداد موجود ہے، حکومت مختلف شعبوں میں سیاحت کی استعداد بروئے کار لانے پر توجہ دے رہی ہے، قدرتی حسن، ماحولیاتی تحفظ اورسماجی اقدار کی پاسداری کو یقینی بنانا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، بلوچستان کے ساحلی علاقوں پر آٹھ نئے سیاحتی مقامات بنائے جائیں گے۔وزیراعظم عمران خان سے ورلڈ ٹورازم فورم کے وفد نے ملاقات کی جس کی قیادت صدر ایگزیکٹو بورڈ ورلڈ ٹورازم فورم بولوت بیگسی کر رہے تھے۔ ملاقات میں معاون خصوصی ذوالفقار بخاری بھی موجود تھے۔اعلامیے کے مطابق 2020 میں ورلڈ ٹورازم فورم کا انعقاد پاکستان میں کیا جائے گاجس میں تقریبا ایک ہزارغیر ملکی مندوبین شرکت کریں گے، ورلڈ ٹورازم فورم کی کارروائی 5 دن تک جاری رہے گی۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے وفد کو پاکستان میں سیاحت کے مواقع کے بارے میں تفصیلی طور پر آگاہ کیا ، انھوں نے کہا کہ مانٹین، مذہبی ٹورازم، ساحلی سیاحت کے شعبوں میں بے انتہااستعداد موجود ہے، حکومت مختلف شعبوں میں سیاحت کی استعداد بریکار لانے پر توجہ دے رہی ہے۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ قدرتی حسن، ماحولیاتی تحفظ اورسماجی اقدار کی پاسداری کو یقینی بنانا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، بلوچستان کے ساحلی علاقوں پر آٹھ نئے سیاحتی مقامات بنائے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں