فلم شیر دل 14 اگست کو ایک بار پھر سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی

فلم شیر دل 14 اگست کو ایک بار پھر سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی

لاہور (زیبائے پاکستان آئی این پی) پاکستانی فلم شیر دل 14اگست پر ایک بار پھر سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ میکال ذوالفقار نے یہ بات سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔ پاک فضائیہ پر بنی فلم اس سے قبل 23مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنی تھی، جسے شائقین نے بہت پسند کیا اور اب یہ ایک بار پھر جشن آزادی کے موقع پر سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ فلم کی کاسٹ میں میکال ذوالفقار، حسن نیازی، ارمینہ رانا خان اور سبیکا امام شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں