وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سہ روزہ دورے پرجنیوا روانہ

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سہ روزہ دورے پرجنیوا روانہ

اسلام آباد(زیبائے پاکستان آئی این پی ) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 42ویں اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے جو جنیوا میں ہو رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سہ روزہ دورے پرجنیوا روانہ ہوگئے جہاں وہ انسانی حقوق کونسل کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔شاہ محمود قریشی جنیوا میں منعقد ہونے والے اجلاس سے خطاب بھی کریں گے، وزیرخارجہ دنیا بھر سے آئے مندوبین کے سامنے کشمیریوں کا مقدمہ پیش کریں گے۔وزیرخارجہ بھارتی اقدامات کے نتیجے میں خطے کو درپیش خطرات کی جانب توجہ دلائیں گے، وزیر خارجہ او آئی سی، ڈبلیو ایچ او کے رہنماں سے بھی ملاقات کریں گے۔شاہ محمود قریشی جنیوا میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کریں گے، وزیرخارجہ علاقائی وعالمی امور پر پاکستانی موقف اور نقطہ نظر پیش کریں گے۔وزیرخارجہ نے کہا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے معاملے پر عالمی برادری کا ضمیر جھنجھوڑیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں