کشمیر ی عزاداروں پر حملہ بھارتی ریاستی دہشتگردی کی بدترین مثال ہے،فردوس عاشق

کشمیر ی عزاداروں پر حملہ بھارتی ریاستی دہشتگردی کی بدترین مثال ہے،فردوس عاشق

اسلام آباد(زیبائے پاکستان آئی این پی ) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کشمیری عزاداروں پر حملہ بھارتی ریاستی دہشت گردی کی بدترین مثال ہے، وہ دن دور نہیں جب یزید کی طرح ظالم مودی بھی عبرت کا نشان بنے گا اور کشمیر آزاد ہو گا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نہتے کشمیری عزاداروں پر مظالم اور گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہیں،قاتل مودی کی غاصب فوج کے بدترین محاصرے اور کرفیو کے باوجود باہر نکل کر کشمیریوں نے حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ کی سنت کو زندہ کیا۔ حسینیت کے علمبرداروں نے بھارتی جبر کو للکارا ور حق و سچ پر ڈٹے رہنے کے غیر متزلزل عزم کا اظہار کیا۔ حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ کے نام لیواں پر بھارتی فوج کا حملہ آج معرکہ کربلا کا ایک تسلسل ہے۔ یہ حملہ بھارتی ریاستی دہشت گردی کی بدترین مثال ہے۔معاون خصوصی نے کہا کہ یزید کے پیروکار فسطائی مودی نے مظلوم کشمیریوں کے بنیادی آئینی، جمہوری و انسانی حقوق غصب کرکے ان کی مذہبی آزادی بھی سلب کر لی۔ نہتے کشمیری عزاداروں پر مظالم اور گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ وہ دن دور نہیں جب یزید کی طرح بھارت اور ظالم مودی بھی عبرت کا نشان بنے گا اور کشمیر آزاد ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں