ہالی ووڈہارر فلم اِٹ چیپٹر ٹو نے 14 ارب روپے کمالیے

ہالی ووڈہارر فلم اِٹ چیپٹر ٹو نے 14 ارب روپے کمالیے

لاس اینجلس(زیبائے پاکستان آئی این پی) ہالی ووڈ کی ہارر فلم اِٹ چیپٹر ٹو نے 14 ارب 15 کروڑ روپے کما کر سب کو پیچھے چھوڑ دیا ۔ فلم نے امریکن باکس آفس پر ویک اینڈ کے دوران 9 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا بزنس کرکے پہلی پوزیشن حاصل کرلی ۔ جبکہ اینجل ہیز فالِن ویک اینڈ پر پہلے سے دوسرے نمبر پر آگئی اور کمائی کے اعتبار سے بھی اِٹ چیپٹر ٹو سے بہت پیچھے ہے، فلم نے ویک اینڈ پر 60 لاکھ ڈالر کا بزنس کیا ۔ گڈ بوائز 54 لاکھ ڈالر کما کر دوسرے سے تیسرے نمبر پر آگئی ۔ دا لائن کنگ نے آٹھویں ہفتے میں 42 لاکھ ڈالر کمائے اور تیسرے سے چوتھے نمبر پر آگئی، دنیا بھر میں اس فلم کا مجموعی بزنس ایک ارب 60 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں