راشد خان کی تباہ کن بائولنگ ،افغانستان نے واحد ٹیسٹ میں بنگلہ دیش کو 224رنز سے شکست دیکر پہلی ٹیسٹ فتح حاصل کرلی

راشد خان کی تباہ کن بائولنگ ،افغانستان نے واحد ٹیسٹ میں بنگلہ دیش کو 224رنز سے شکست دیکر پہلی ٹیسٹ فتح حاصل کرلی

چٹاگانگ(زیبائے پاکستان آئی این پی)افغانستان نے راشد خان کی تباہ کن بائولنگ کی بدولت واحد ٹیسٹ میں میزبان بنگلہ دیش کو 224رنز سے بڑی شکست دے کر پہلی ٹیسٹ فتح حاصل کرلی۔بنگلہ دیش کی ٹیم 5ویں روز398رنز ہدف کے تعاقب میں173رنز پر پویلین لوٹ گئی۔بنگلہ دیش کی جانب سے شکیب الحسن44، شادمان اسلام41 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔افغانستان کی جانب سے کپتان راشد خان نے6،ظاہر خان نے3اورمحمد نبی نے ایک وکٹ حاصل کی۔افغانستان کے کپتان راشد خان کو میچ میں11وکٹیں حاصل کرنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔پیر کوچٹاگانگ میں کھیلے گئے واحد ٹیسٹ کے آخری روز بنگلہ دیش نے اپنی دوسری نامکمل اننگز6وکٹوں کے نقصان پر136رنز دوبارہ شروع کی تو شکیب الحسن39اورسمویا سرکار بغیر کوئی رنز بنائے وکٹ پر موجود تھے اوربنگلہ دیش کی جیت کیلئے 262رنز درکار تھے اور اسکی صرف 4وکٹیں باقی تھیں ۔پانچویں روز بارش کی وجہ سے پہلا سیشن نہ ہو سکا۔تاخیر سے کھیل شروع ہوا تو مجموعی سکور میں صرف7رنز اضافے کیساتھ بنگلہ دیش کی آخری امید شکیب الحسن 44رنز بنا کر ظاہر خان کی گیند پر کیچ آئوٹ ہو گئے۔بنگلہ دیش کی اٹھویں وکٹ166رنز پر گری جب مہدی حسن 12رنز بنا کر پویلین لوٹے۔انہیں راشدخان نے ایل بی ڈبلیو آئوٹ کیا۔بنگلہ دیش کے9ویں آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تیج السلام تھے جو بغیر کوئی رنز بنائے راشد کان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آئوٹ ہوئے۔بنگلہ دیش کی ٹیم 398رنز ہدف کے تعاقب میں173رنز پر پویلین لوٹ گئی ۔افغانستان کی جانب سے کپتان راشد خان نے6،ظاہر خان نے3اورمحمد نبی نے ایک وکٹ حاصل کی۔واضح رہے کہ افغانستان نے پہلی اننگز میں342اور دوسری اننگز میں260رنز بنائے تھے جبکہ بنگلہ دیش نے پہلی اننگز میں205اور دوسری اننگز میں173رنز بنا سکی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں