وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں یوم عاشورہ مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ آج بروز منگل منائی جائے گی

وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں یوم عاشورہ مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ آج بروز منگل منائی جائے گی

کوئٹہ (زیبائے پاکستان آن لائن)وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں یوم عاشورہ مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ آج بروز منگل منائی جائے گی یوم عاشورہ کے سیکورٹی کیلئے سخت حفاظتی انتظامات کر دیئے گئے کوئٹہ میں جلوس کی روٹ کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا پانچ ہزار پولیس اہلکاروں کے علاوہ ایف سی اور لیویز اہلکار بھی تعینات رہیں گے

وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں یوم عاشورہ مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ آج بروز منگل منائی جائے گی

سیکورٹی خدشات کے پیش نظر یوم عاشورہ کے موقع پر کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 7اضلاع میں موبائل سروس معطل رہے گی جلوس کی فضائی نگرانی بھی کی جائے گی تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں یوم عاشورہ مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ آج منائی جائے گی یوم عاشورہ کی سب سے بڑی جلوس علمدار روڈ سے برآمد ہوگی جو باچا خان چوک،لیاقت بازار،پرنس روڈ،ستار روڈ سے ہوتے ہوئے واپس علمدار روڈ پر اختتام پذیر ہوگی جلوس کی سیکورٹی کیلئے سخت انتظامات کر دیئے گئے

وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں یوم عاشورہ مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ آج بروز منگل منائی جائے گی

اور جلوس سے گزرنے والے تمام راستوں کو مکمل طور پر رات گئے سیل کر دیا گیا اور ٹرکوں کے ذریعے راستے بند کر دیئے گئے اس موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے پولیس اہلکاروں کے ساتھ ساتھ ایف سی اور لیویز کوبھی شہر اور پہاڑوں پر تعینات کیا گیا اور فوج سٹینڈبائے رہے گی سیکورٹی خدشات کے پیش نظر کوئٹہ سمیت بلوچستان کے سات اضلاع میں موبائل سروس آج بند رہے گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں