اسلام آباد میں تاجروں کی احتجاجی ریلی،پولیس کا مظاہرین پر لاٹھی چارج

اسلام آباد میں تاجروں کی احتجاجی ریلی،پولیس کا مظاہرین پر لاٹھی چارج

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں تاجروں نے ریڈزون میں داخلے کی کوشش کی جس پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا جبکہ جواب میں مظاہرین نے اہلکاروں پر پتھرئوا شروع کردیا۔ بدھ کو ملک بھر سے آنے والے تاجروں کی بڑی تعداد ریلی کی صورت میں آبپارہ چوک سے سیرینا چوک پہنچی تو پولیس نے انہیں آگے بڑھنے سے روک دیا، مظاہرین نے خاردار تاریں اور تمام رکاوٹیں ہٹا دیں اور حکومت کی معاشی پالیسیوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ریڈ زون میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران پولیس اور مظاہرین آمنے سامنے آگئے جب کہ پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج شروع کردیا جس کے جواب میں مظاہرین نے پولیس پر پتھرائو شروع کردیا، صورتحال مزید بگڑنی پر پولیس کی اضافی نفری کو بھی طلب کرلیا گیا ۔تاجروں کے نمائندہ تنظیموں اور مختلف ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ وہ شناختی کارڈ کی شرط کے معاملے پرایف بی آر آفس کی جانب مارچ کرکے اپنا احتجاج ریکارڈ کرانا چاہتے ہیں۔مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ ایف بی آر دفتر پر دھرنا دینا ہے،اس لئے ہمیں راستہ دیا جائے، اس حوالے سے تاجروں سے مذاکرات کیلئے ڈی آئی جی آپریشنز عیاث الدین پہنچ گئے، تاجروں کی 8رکنی کمیٹی ایف بی آر سے مذاکرات کرے گی۔(اح+اس)

اپنا تبصرہ بھیجیں