قائداعظم ٹرافی پہلا مرحلہ مکمل، بیٹنگ میںاشفاق احمد ،بولنگ میں یاسر شاہ سر فہرست

قائداعظم ٹرافی پہلا مرحلہ مکمل، بیٹنگ میںاشفاق احمد ،بولنگ میں یاسر شاہ سر فہرست

لاہور: قائداعظم ٹرافی فرسٹ الیون کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے مرحلے میں خیبرپختونخوا کے بیٹسمین اشفاق احمد472رنز بنا کر نمایاں بلے باز جبکہ یاسر شاہ15وکٹیں حاصل کر کے کامیاب بولر رہے۔ پہلے مرحلے میں 29سنچریاں اور 3 ڈبل سنچریاں اسکور کی گئیں جبکہ 4مرتبہ بالرز نے ایک اننگز میں 5وکٹیں حاصل کیں، قائداعظم ٹرافی کے4رانڈز پر مشتمل پہلے مرحلے میں 12میچزکھیلے گئے۔

خیبرپختونخوا کے بیٹسمین اشفاق احمدایونٹ میں اب تک سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں،انہوں نے 472رنز اسکور کیے ہیں۔32سالہ کرکٹر 5اننگز میں 157کی اوسط سے 3سنچریاں اور 1نصف سنچری اسکور کرچکے۔اس موقع پرخیبرپختونخوا کے مڈل آرڈربیٹسمین اشفاق احمد کا کہنا ہے کہ وہ قائداعظم ٹرافی کے پہلے مرحلے میں سب سے زیادہ رنز اسکور کرنے پر بے حد خوش ہیں، فرسٹ کلاس کرکٹ میں رنز اسکور کرنا کبھی بھی آسان نہیں ہوتا، وہ ایونٹ میں بہترین نتائج کیحصول کے لیے مثبت کرکٹ کھیل رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ ایونٹ کے دوسرے مرحلے میں بھی رنز کے انبار لگانے کے خواہشمند ہیں۔32سالہ کرکٹر نے کہا کہ محمد رضوان،

افتخار احمد اور فخرزمان جیسے سنیئر کھلاڑیوں کی عدم موجودگی میں ان کے کندھوں پر بھاری ذمہ داری تھی۔ پہلے رائونڈ میں عابد علی اور سمیع اسلم نے ڈبل سنچری اسکور کی تھی۔ سندھ کرکٹ ٹیم کے اوپنر عابد علی نے یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں بلوچستان کے خلاف میچ میں249رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی جبکہ سدرن پنجاب کے اوپنر سمیع اسلم نے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں سنٹرل پنجاب کے خلاف 243رنزاسکور کیے۔ایونٹ کی تیسری ڈبل سنچری سنٹرل پنجاب کے اوپنر سلمان بٹ نے اسکور کی۔ 35سالہ کرکٹر نے بگٹی اسٹیڈیم کوئٹہ میں میزبان بلوچستان کے خلاف 237رنز کی اننگز کھیلی۔بالرز خصوصی طور پر اسپنرز نے بھی ایونٹ کے پہلے مرحلے میں کوکابورا کے گیند کابھرپور فائدہ اٹھایا ہے۔

اب تک 4اسپنرز ایک اننگز میں 5وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔ لیگ اسپنر یاسر شاہ اب تک ایونٹ میں 15وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے اسپنر یاسر شاہ نے قائداعظم ٹرافی کے پہلے مرحلے میں 43.80کی اوسط سے بالنگ کی۔ یاسر شاہ کے علاوہ ناردرن کے نعمان علی، سدرن پنجاب کے محمد عرفان اورخیبرپختونخوا کے عادل امین بھی ایک اننگز میں 5،5وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔قائداعظم ٹرافی کا دوسرا مرحلہ 28 اکتوبر سے شروع ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں