قائداعظم ٹرافی پہلا مرحلہ مکمل ،اظہر علی کی قیادت میں سنٹرل پنجاب پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست

قائداعظم ٹرافی پہلا مرحلہ مکمل ،اظہر علی کی قیادت میں سنٹرل پنجاب پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست

لاہور: قائداعظم ٹرافی فرسٹ الیون کرکٹ ٹورنامنٹ کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا ہے،اظہر علی کی قیادت میں سنٹرل پنجاب کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے۔ ناردرن اور بلوچستان کے خلاف میچ میں فتوحات سمیٹنے والی سنٹرل پنجا ب کی ٹیم اب تک 67پوائنٹس حاصل کرچکی ہے۔سندھ کرکٹ ٹیم کو شکست دینے والی سدرن پنجاب کی ٹیم شان مسعود کی قیادت میں 50پوائنٹس حاصل کرچکی ہے۔ سدرن پنجاب پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر براجمان ہے۔تیسری پوزیشن پر موجود خیبرپختونخوا کی ٹیم 42پوائنٹس حاصل کرچکی ہے۔ ادھر سندھ ، بلوچستان اور ناردرن کی ٹیمیں بالترتیب چوتھی، پانچویں اور چھٹی پوزیشن پر موجود ہیں۔چار روزہ ٹورنامنٹ کے دوسرے مرحلہ کا آغاز 20روز بعد ہوگا۔اس دوران اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں نیشنل ٹی ٹونٹی کپ جاری رہے گا۔قائداعظم ٹرافی کا دوسرا مرحلہ 28اکتوبر سے شروع ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں