الیگزینڈر زویرو، خچانوف اور اسنر شنگھائی ماسٹرز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

الیگزینڈر زویرو، خچانوف اور اسنر شنگھائی ماسٹرز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

شنگھائی: جرمنی کے الیگزینڈر زویرو، روس کے کیرن کچانوف، امریکا کے جان اسنر اور یونان کے سٹیفانوس پیش قدمی کو برقرار رکھتے ہوئے سنگھائی ماسٹرز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔بدھ کو چین میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز رائونڈ 32 میچز میں الیگزینڈر زویرو نے سخت مقابلے کے بعد فرانس کے جریمی شارڈے کو 7-6(5-13)، 7-6(7-3) سے ہرا کر ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا، روس کے کیرن کچانوف نے حریف امریکی کھلاڑی ٹیلر فریٹز کو سٹریٹ سیٹس میں 6-2 اور 6-4 سے ہرا دیا، امریکہ کے جان اسنر نے حریف فرانسیسی کھلاڑی لیوکاس پائولی کو 7-5 اور 6-3 سے مات دی۔ایک اور میچ میں یونانی کھلاڑی سٹیفانوس نے کینیڈین حریف کھلاڑی فیلیکس ایگر کو 7-6(7-3) اور 7-6(7-3) سے ہرا کر ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں