اقرا عزیز نے اپنا یوٹیوب چینل متعارف کرادیا

اقرا عزیز نے اپنا یوٹیوب چینل متعارف کرادیا

اسلام آباد:  گزشتہ برس سے پاکستانی شوبز ستاروں کا رجحان ٹی وی اور فلموں کے ساتھ یوٹیوب پر بھی دیکھا جارہا ہے اور اس فہرست میں آئے روز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ اور اب اس دوڑ میں معروف اداکارہ اقرا عزیز بھی شامل ہوگئی ہیں اور ان کے چاہنے والے اب اپنی پسندیدہ اداکارہ کی تمام ذاتی سرگرمیوں کو بذریعہ یوٹیوب باآسانی جان سکیں گے۔ اداکارہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر مداحوں کو ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے یو می اینڈ یوٹیوب چینل متعارف کیا ہے۔ اقرا عزیز کے یوٹیوب چینل ٹیم میں ان کے منگیتر و اداکار یاسر حسین، ساتھی یاسر تاج اور بلاول عباسی شامل ہیں۔اداکارہ نے اپنے چینل پر 23 سیکنڈ کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ میں اقرا عزیز ہوں اور میں بالکل بھی بورنگ نہیں ہوں، مجھے لگتا ہے کہ آپ لوگ میرے بارے میں جاننا چاہتے ہیں تو کیا آپ چاہتے ہیں کہ میں مزید اپنی تصاویر آپ سب سے شیئر کروں؟ اداکارہ نے مزید کہا کہ اگر آپ میری عادتیں، میں کیا کھاتی ہوں، کیا پیتی ہوں، کہاں سے آتی ہوں، سب جاننا چاہتے ہیں تو میرا یوٹیوب چینل سبسکرائب کریں۔ صرف 24 گھنٹوں کے دوران اقرا عزیز 5 ہزار سے زائد سبسکرائبر حاصل کرنے میں کامیاب ہو چکی ہیں۔واضح رہے کہ پاکستانی اداکارائوں میں بطور یوٹیوبر ثمینہ پیرزادہ، عفت رحیم، شائستہ لودھی، عریبہ حبیب اور جگن کاظم بھی کام کر ہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں