ڈپٹی کمشنر عبداللہ خان کھوسہ کی سربراہی میں ضلعی انتظامیہ نے کوہلو شہر میں تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تجاوزات ہٹا دیا ہے

ڈپٹی کمشنر عبداللہ خان کھوسہ کی سربراہی میں ضلعی انتظامیہ نے کوہلو شہر میں تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تجاوزات ہٹا دیا ہے

کوہلو09اکتوبر ؛۔ڈپٹی کمشنر عبداللہ خان کھوسہ کی سربراہی میں ضلعی انتظامیہ نے کوہلو شہر میں تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تجاوزات ہٹا دیا ہے تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر عبداللہ کھوسہ نے اسسٹنٹ کمشنر عبدالستار مینگل،رسالدار میجر شیر محمد مری،تحصیلدار عبدالصمد، ایس ایچ او میر ریاض اور پولیس و لیویز کے ہمراہ شہر میں تجاوزات کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے دکانوں کے سامنے تھڑے اور دیواریں مسمار کردئیے ہیں اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عبداللہ کھوسہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کے واضع احکامات کے بعد ضلع میں تجاوزات کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے کسی دبائو میں آئے بغیر بلاتفریق کارروائی کررہے ہیں دکانداروں کو ایک ہفتے کا نوٹس دیا تاہم جنہوں نے تجاوزات ختم نہیں کئے ہیں ان کے ساتھ اب کسی قسم کی رعایت نہیںبرتی جائے گی ہماری اولین کوشش ہے کہ شہر میں قائم تجاوزات کوہٹا کرشہر کی خوبصورتی اور ٹریفک کی روانی کو بحال کریں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں