سلمان خان کی نئی فلم ’دبنگ 3‘ سے راحت فتح علی خان کا گانا نکال دیا گیا .

سلمان خان کی نئی فلم ’دبنگ 3‘ سے راحت فتح علی خان کا گانا نکال دیا گیا .

 سلمان خان کی نئی فلم ’دبنگ 3‘ سے راحت فتح علی خان کا گانا نکال دیا گیا.
موجودہ حالات کے باعث فلم میں گانا شامل نہیں کیا گیا، ایسا نہیں کہ سلمان خان نے جان بوجھ کر گانے کو چھوڑا ہو، سلمان احمد
ممبئی (این این آئی) بالی ووڈ سٹار سلمان خان کی نئی فلم ’دبنگ 3‘ سے پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان کا گانا نکال دیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سلمان خان کی نئی فلم دبنگ 3 کیلئے راحت فتح علی نے ایک گانا ریکارڈ کرایا تھا مگر پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی بڑھنے پر انڈسٹری نے فیصلہ کیا تھا کہ سرحد کی دوسری جانب کے گلوکاروں کیساتھ کام روک دیا جائے جس کے باعث سلمان خان اور ان کی پوری ٹیم نے ان کی آواز کی جگہ کسی اور گلوکار کو لینے کا فیصلہ کیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راحت فتح علی خان کے پروڈیوسر اور گلوبل پروموٹر سلمان احمد سے رابطہ کرنے پر انہوں نے بتایا کہ درحقیقت دبنگ کیلئے 2 گانے ریکارڈ کرائے گئے تھے، ہر ایک ان گانوں کو چاہتا تھا اور وہ بہت اچھے تھے۔انہوں نے کہا کہ ایک گانا نینا بہت خوبصورت ہے اور ہر ایک کو افسوس ہوگا کہ راحت صاحب کا ورژن فلم کا حصہ نہیں بن سکا، مگر وہ اپنے ملک کے مفادات کو دیکھتے ہیں، تو میرا نہیں خیال کہ فنکار کے پاس اس طرح کے حالات میں کوئی انتخاب ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں اگر یہ گانا ریلیز ہوا تو تنازع ہوگا، اس سے فلم متاثر ہوگی اور کوئی ایسا نہیں چاہتا، یہی وجہ ہے کہ ہم نے گانا نہیں کیا، ایسا نہیں کہ سلمان خان نے جان بوجھ کر اس گانے کو چھوڑا۔انہوں نے کہا کہ اس وقت لوگوں اور انڈسٹری کے جذبات کو دیکھتے ہوئے وہ اس کا احترام کرنا چاہتے ہیں، ورنہ ہم جانتے ہیں کہ ایسے لوگ موجود ہیں جو سلمان خان کی ساکھ کو تنازع کھڑا کرکے نقصان پہنچانے کیلئے وجہ چاہتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں