نریندر مودی کا کرتارپور راہداری کھولنے پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ

نریندر مودی کا کرتارپور راہداری کھولنے پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ

یرہ بابا نانک:  بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کرتاپورراہداری کھولنے پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا پاکستانی وزیراعظم نے جذبات کو سمجھا اور عزت دی، افتتاح کے بعد دربار صاحب گرودوارہ میں اب سجدہ کرنا آسان ہوگا۔تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ڈیرہ بابا نانک میں کرتار پور راہداری چیک پوسٹ کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کرتارپور راہداری کھولنے پرپاکستان کے وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتا ہوں ، پاکستانی وزیراعظم نے بھارت کے جذبات کو سمجھا اورعزت دی۔بھارتی وزیراعظم نے کہا کہ بابا گورونانک کی 550 ویں یوم پیدائش سے پہلے کرتارپور صاحب راہداری کا افتتاح ہمارے لئے بے حد خوشی کا باعث ہے۔مودی کا کہنا تھا کہ کرتار پور راہداری کے افتتاح کے بعد دربار صاحب گرودوارہ میں اب سجدہ کرنا آسان ہوگا، سکھوں کے لئے کرتارپور راہداری اور چیک پوسٹ کا افتتاح دوہری خوشی ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں