گورنربلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے عید میلادالنبی ؐ کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے

گورنربلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے عید میلادالنبی ؐ کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے

کوئٹہ09نومبر:۔ گورنربلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے عید میلادالنبی ؐ کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ ماہ ربیع الاول تمام مسلمانوں کے لئے بے حد مقدس ومبارک مہینہ ہے جس میں حضورؐ رحمت اللعالمین بن کر اس دنیا میں تشریف لائے اور جہالت کے اندھیروں کو مٹاکر اسے نورایمان کی روشنی سے منور کردیا۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر ہمیں چاہئے کہ ہم رسولؐ پاک کے بتائے ہوئے راستے پر چلنے اور ان کی تعلیمات پر صدق دل سے عمل کرنے کے عہد کو تازہ کریں کیونکہ ایسا کرنے سے ہی ہم نہ صرف انفرادی طور پر اپنی دنیا اور عاقبت کو سنوار سکتے ہیں بلکہ اجتماعی طور پر بھی پوری امت مسلمہ اپنی کھوئی ہوئی عظمت کو بحال کرسکتی ہے۔ گورنر نے تمام مسلمانوں سے کہا کہ وہ آپس میں مکمل اتحاد، اتفاق اور یکجہتی قائم رکھیں اور ایک ملت بن کر اسلام کے دشمنوں کے خلاف صف آراء ہوں اور دین کی سربلندی کے لئے مل جل کر کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان آج جن مصیبتوں اور آزمائشوں سے دوچار ہیں۔ اس کا واحد حل بھی یہی ہے کہ ہم اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لیں اور آپس کے اختلافات کو پس پشت ڈال کر ایک ہوجائیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اسوہ حسنہ پر عمل کرنے اور سچا عاشق رسولؐ بننے کی ہمت اور توفیق عطا فرمائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں