صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ حلقہ انتخاب کی ترقی اولین ترجیحات میں شامل ہے

صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ حلقہ انتخاب کی ترقی اولین ترجیحات میں شامل ہے

کوئٹہ 09نومبر :۔صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ حلقہ انتخاب کی ترقی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔خالق آباد کی تاریخی حیثیت کی بحالی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے خالق آباد میں سردار نادر خان لانگو کی جانب سے دیئے گئے عشائیہ کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر قلات شہک بلوچ صوبائی وزیر داخلہ کے سٹاف آفیسر شہباز میر منظور میر مہردل ڈاکٹر عبدالروف و دیگر افسران بھی موجود تھے۔ صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ ترقیاتی ا سکیموں کے حوالے سے حلقہ کے لوگوں کو کسی بھی قسم کی شکایت ہو تو وہ مجھ سے براہ راست رابطہ کرسکتے ہیں۔ترقیاتی اسکیموں میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ موجودہ حکومت عوام کی خدمت اور فلاح و بہبود کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے تاکہ انہیں بنیادی سہولیات اور ضروریات کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے اور صوبے کی پسماندگی کے خاتمے کیلئے موجودہ حکومت تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں