میکسیکو میں تیل کے ذخائر دریافت ، مزید 11 کنوئیں کھودے جائیںگے

0

میکسیکو:  میکسیکو میں تیل کے ذخائر دریافت کرلئے گئے جس کے بعد مزید 11 کنوئیں کھودے جائیںگے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سرکاری پیٹرولیم فرم پیٹرولیوس میکسی کانو کے چیئر مین اوکتاویو رومیرو نے بتایاکہ صوبہ طباسکو کے علاقے کویسکی سے گزشتہ 30 سال کے وسیع ترین تیل کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں پہلا کنواں گزشتہ برس جون میں کھودا گیا جس سے یومیہ ساڑھے 4 ہزار بیرل تیل حاصل کیا جاتا ہے، 34 مربع کلو میٹر پر محیط تیل کے ذخائر کے مالک علاقے میں مزید 11 کنوئیں کھودے جائیںگے۔ رومیرو کے مطابق آئل فیلڈ سے سال 2020 میں یومیہ 69 ہزار بیرل اور 2021 میں یومیہ 1 لاکھ دس ہزار بیرل تیل سمیت 11.6 ملین مکعب میٹر قدرتی گیس کی پیداوار کی جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.