مکہ مکرمہ ‘ یونیورسٹی کے 200 رضاکار طلبہ معتمرین کی خدمت میں مصروف

مکہ مکرمہ ‘ یونیورسٹی کے 200 رضاکار طلبہ معتمرین کی خدمت میں مصروف

مکہ : مکہ مکرمہ میں ام القری یونیورسٹی کے 200 طلبہ رضاکارانہ طور پر افطار صائم (روزے دار کو افطار کرانے کے) پروگرام کے تحت اللہ کے مہمانوں کی خدمت انجام دینے میں شریک ہیں۔ مملکت میں قیدیوں کی دیکھ بھال سے متعلق قومی تنظیم اور حرمین شریفین کے امور کی جنرل پریذیڈنسی کے درمیان تعاون سے اس پروگرام کا انعقاد سارا سال جاری رہتا ہے۔تنظیم کے سربراہ یحییٰ الکنانی کے مطابق ام القری یونیورسٹی کے نوجوان طلبہ کا رضاکارانہ طور پر معتمرین کی خدمت میں شریک ہونا خوش آئند امر ہے۔ تجربہ کار اداروں کے سائے تلے کام کرنے سے ان نوجوانوں کی صلاحیتوں پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ ان کے اندر قائدانہ صلاحتیں جنم لیں گی اور خود اعتمادی میں بے پناہ اضافہ ہو گا۔الکنانی کا مزید کہنا تھا کہ ان کی تنظیم قومی ویژن کو مد نظر رکھتے ہوئے کام کر رہی ہے جس کا مقصد رضاکاروں کی سالانہ تعداد دس لاکھ تک پہنچانا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں