پاک سری لنکا ٹیسٹ سیریز ،16 دسمبر تک میڑو بس سروس کا شیڈول تبدیل ۔

پاک سری لنکا ٹیسٹ سیریز ،16 دسمبر تک میڑو بس سروس کا شیڈول تبدیل ۔

راولپنڈی (این این آئی)راولپنڈی میں پاک سری لنکا کرکٹ ٹیسٹ میچ کی سیکورٹی کے معاملے پر پیر 9 دسمبر سے 16 دسمبر تک میڑو بس سروس کا شیڈول تبدیل کردیا گیا ۔انتظامیہ میڑو بس اتھارٹی کے مطابق پیر سے جڑواں شہروں کے مابین میڑو بس سروس کا آپریشن صبح 6 بجے کے بجائے 9 بجے شروع ہوگا ۔انتظامیہ کے مطابق روزانہ شام 4 بجے سے لیکر 6 بجے تک میڑو بس آپریشن معطل رھا کرے گا ۔ انتظامیہ میٹرو بس اتھارٹی نے کہاکہ میٹر و بس آپریشن کے شیڈول میں تبدیلی 16 دسمبر کرکٹ میچ کے اختتام تک رھے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں