وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس (آج) طلب کرلیا، دس نکاتی ایجنڈا جاری

0

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس (آج) منگل کو طلب کرلیا، جس میں 10 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا ، مسابقتی کمیشن آٹا،چینی کی قیمتوں میں ناجائز اضافے سے متعلق رپورٹ پیش کرے گی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس (آج ) پیر کو ہوگا ، اجلاس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال پر غور کیا جائے گا جبکہ وفاقی کابینہ 10 نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی۔آٹا،چینی کی قیمتوں میں ناجائز اضافے سے متعلق مسابقتی کمیشن کی رپورٹ پیش ہوگی اور بجلی اور گیس کی قیمتوں سے متعلق بریفنگ دی جائے گی جبکہ کراچی ایئرپورٹ کی اراضی کے ڈومیسٹک اجارہ سکوک کے اجرا پر غور ہوگا۔لوکل گورنمنٹ کمیشن کی تشکیل کی منظوری ، وزارت قومی صحت کیترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کی اجازت اور بلوچستان کی خصوصی ایپلیٹ عدالت برائیانسداد اسمگلنگ جج کی تعیناتی کابینہ کے ایجنڈے میں شامل ہیں۔او پی ایف کے بورڈ آف گورنرز کی تبدیلی کا معاملہ اور ورکرز ویلفیئر فنڈ کی گورننگ باڈی کی تشکیل نو کی منظوری بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.