ملک کا ہر شہری اپنے ووٹ کی طاقت سے بدعنوان عناصر کا محاسبہ کرے، صدرمملکت عارف علوی

0

اسلام آباد(این این آئی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ملک کا ہر شہری اپنے ووٹ کی طاقت سے بدعنوان عناصر کا محاسبہ کرے، پاکستان میں قانون سازی سے زیادہ قوانین پر عمل درآمد کا چیلنج درپیش ہے، انفرادی سطح پر خود احتسابی اور مذہب پرعمل پیرا ہوکر کرپشن سے چھٹکارا ممکن ہے۔تقریب سے خطاب کے دوران صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان میں قانون سازی سے زیادہ قوانین پر عمل درآمد کا چیلنج درپیش ہے، انفرادی سطح پر خود احتسابی اور مذہب پرعمل پیرا ہوکر کرپشن سے چھٹکارا ممکن ہے، پاکستان میں قانون سازی سے زیادہ قوانین پر عمل درآمد کا چیلنج درپیش ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے بدعنوانی کیخلاف طویل جدوجہد کی ہے، احتساب معاشرے کے بڑے اور طاقتور افراد سے شروع ہونا چاہیے، ہمیں اپنے انتخابی نظام میں کرپشن کیخاتمے کے لئیاقدامات کی ضرورت ہے، ملک کا ہر شہری اپنے ووٹ کی طاقت سے بدعنوان عناصر کا محاسبہ کرے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.