عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی اولین ترجیح ہے، مٹھاخان کاکڑ

0

اسلام آباد( این این آئی)صوبائی مشیر وزیراعلیٰ برائے لائیو اسٹاک مٹھاخان کاکڑ نے کہا ہے کہ میں عوامی نمائندہ ہوں اور عوام کی خدمت پر یقین رکھتا ہوں عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی اولین ترجیح ہے، عوام کی خدمت سے ذ ہنی سکون ملتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں بلوچستان کے مختلف وفود اور طلباء سے بات چیت کرتے ہوئے کہا صوبائی مشیر نے کہا کہ صحت تعلیم پانی اور دیگر تر قیاتی منصوبے عوام کی امانت ہے۔اس میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں ہو گی صوبائی حکومت نے وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی سربراہی میں صوبے میں صحت،تعلیم اور پانی کو جمع کرنے کے لئے مختلف پراجیکٹس شروع کیے جس سے عام لوگوں کو فوائد مل سکے انہوں نے کہا کہ عوام کو پانی تعلیم صحت اور سڑکوں جیسی سہولیات کی فراہمی میری اولین ترجیح ہے یہ تمام منصوبے عوام کی امانت ہیں جس میں خیانت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ترقیاتی منصوبوں سے عوام کو براہ راست فائدہ ہو گا انہوں نے کہا کہ ضلع ژوب کے لئے صوبائی اور وفاقی پی ایس ڈی پی میں اس بار صحت،تعلیم اور پانی کے لئے ایک بڑا حصہ رکھا ہے جس میں مختلف ڈیمز ہسپتال نئے سکولز اور ژوب شہر کے لئے پانی کے پروجیکٹ ہیں جو ژوب کے عوام کا ایک دیرینہ خواہش تھی۔ انہوں نے کہا کہ میں زیلی اور خیلی پر یقین نہیں رکھتا ہوں جنہوں نے اپنا قیمتی ووٹ دے کر کامیاب بنایاان سے جو وعدے کیے پوراکرنے کی بھرپور کوشش کر رہا ہوں، انہوں نے کہا کہ اپنے عوام کی خدمت کو عبادت سمجھتا ہوں میرے گھر کے دروازے عوام کے لیے کھلے ہیں، انسانی خدمت میرا منشور ہے اور معاشرے میں انسانی خدمت سے تبدیلی آسکتی ہے میر ی نظرمیں وزارت سے زیادہ عوام کی خدمات میری ترجیحات ہیں۔ اقتدار آنی جانی چیز ہے مگر محبت و پیار کرنے والے عوام کے ساتھ میرا ہمیشہ کا رشتہ برقرار رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ اپنے وسائل میں رہتے ہوئے ضلع ژوب میں ایک ارب روپے سے سپورٹس کمپلیکس بنا ئے جا ئے گا تاکہ طلباء طالبات اور دیگر نوجوان کھیل اور کود میں حصہ لیں جس سے معاشرے میں مثبت رحجان پیدا ہونگے صوبائی مشیر نے کہا کہ ہم کھلاڑیوں کے بھرپور حوصلہ افزائی کر رہے ہیں تعلیمی سرگرمیوں میں طلبا ء ئوطا لبات بھرپورحصہ لیں لیکن ان کے ساتھ کھیلوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیں جس سے صحت مند معاشرہ تشکیل پاتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.