پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو سے قبل پشاور زلمی کے غیر ملکی کرکٹرز پرجوش

0

لاہور(این این آئی) پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو سے قبل پشاور زلمی کے غیر ملکی کرکٹرز پاکستان آنے کا بیتابی سے انتظار کررہے ہیں۔ کپتان ڈیرن سیمی اور لیام ڈاسن نے اردو ٹوئیٹس کرکے شائقین کے دل جیت لیے ۔کپتان ڈیرن سیمی نے تحریر کیا کہ پی ایس ایل سیزن فاِئیو پاکستانیوں کے لییبہت اہم ہے، پشاور زلمی کا دوبارہ حصہ بننے اور پاکستان آنے کو بے تاب ہوں ، لیام ڈاسن نے اردو ٹوئیٹ میں پاکستانی فینز کو مخاطب کرتے ہوئے تحریر کیا کہ اسلام و علیکم پاکستان میں جلد پاکستان آرہاہوں ، آپ سب تیار ہیں ؟ لیام ڈاسن پاکستانی اور پشاوری کھانوں کے فین ہیں ۔ڈاسن نے لکھا کہ پاکستان کے چپلی کباب اور دم پخت کا سوچ کر ابھی سے منہ میں پانی آرہا ہے۔ پی ایس ایل فائیو کے لیے پاکستان آنے کا انتظار کررہا ہوں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.