نندی پور پاور پروجیکٹ تاخیر ریفرنس میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی بریت کی درخواست پر فیصلہ موخر

0

 اسلام آباد (این این آئی)نندی پور پاور پروجیکٹ تاخیر ریفرنس  میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی بریت کی درخواست پر فیصلہ موخر کردیا گیا ۔ منگل کو احتساب عدالت نے فیصلے کے لیے نئی تاریخ مقرر کردی، جج احتساب عدالت اعظم خان نے کہاکہ نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت مختلف درخواستیں زیر سماعت ہیں، عدالت تمام درخواستوں پر اٹھارہ مارچ کو فیصلہ سنائے گی۔ نندی پور ریفرنس میں مسعود چشتی، شمائلہ محمود اور ریاض کیانی کی بریت کی درخواستوں پر بھی فیصلہ اٹھارہ مارچ تک موخر  کر دیا گیا ۔ عدالت نے کہاکہ تمام درخواستوں پر دلائل مکمل ہیں فیصلہ اٹھارہ کو سنائیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.