سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سیفران 11 اور 12 مارچ کو پشاور ، طورخم بارڈر کا دورہ کریگی

0

 اسلام آباد (این این آئی)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سیفران 11 اور 12 مارچ کو پشاور ، طورخم بارڈر کا دورہ کریگی ۔ منگل کو  جاری بیان کے مطابق چیئرمین کمیٹی سینیٹر تاج محمد آفریدی کی سر براہی میں کمیٹی اہم دورہ کریگی ،سیکریٹری انڈسٹری خیبر پختونخواہ اور متعلقہ  حکام  سمال انڈسٹری ڈیویلپمنٹ بورڈ ، ضم شدہ علاقوں کی ترقی کے بورڈ اور دیگر بریفنگ دیں گے،کمیٹی طورخم بارڈر پر کسٹم کلیئرنس ، ویزا ، انٹرنیٹ، ،بجلی اور دیگر سہولیات کا جائزہ لے گی۔  سینیٹر تاج محمد آفرید ی نے کہاکہ چھوٹی صنعتوں کو مراعات دینا وقت کی اہم ضرورت ہے،چھوٹی صنعتوں کو مسائل درپیش ہیں ، سینیٹر تاج محمد آفریدی نے کہاکہ مسائل کو حل کرنے کے لئے تمام ادارے آگے بڑھیں گے تو کام چلے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.